کیا بلاول کو نہیں پتا تھا الیکشن آگے جائیں گے؟ طلال چودھری

کیا بلاول کو نہیں پتا تھا الیکشن آگے جائیں گے؟ طلال چودھری

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ جب مردم شماری کو نوٹیفائی کیا گیا تو کیا ان کو نہیں پتا تھا کہ الیکشن آگے جائيں گے، کس کے کہنے پر مردم شماری نوٹیفائی کی گئی؟

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری ہونے کے ساتھ آپ کو حقیقت پسند بھی ہونا چاہیے، جس شہر میں آپ موبائل فون لے کر نہیں گھوم سکتے وہاں کون سرمایہ کاری کرے گا۔

علاوہ ازیں رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فروری میں عام انتخابات پر کوئی گھبراہٹ نہيں، نواز شریف الیکشن مہم میں پارٹی کو لیڈ کریں گے۔