واپڈا صارفین میپکو کے 2 ارب 42 کروڑ 99 لاکھ کے نادہندہ نکلے، سرکاری ادارے بھی شامل

Published On 09 September,2023 11:16 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) واپڈا صارفین میپکو کے 2 ارب 42 کروڑ 99 لاکھ کے نادہندہ نکلے جس میں سرکاری ادارے بھی شامل ہیں۔

میپکو نے بہاولپور سرکل کے نادہندگان کی لسٹ جاری کردی، لسٹ کے مطابق 1لاکھ 65 ہزار نادہندگان صارفین کی لسٹ جاری کی گئی جن میں 1 لاکھ 63 ہزار نجی جبکہ 1822 سرکاری صارفین بھی شامل ہیں، سرکاری صارفین نے 66 کروڑ 13 لاکھ 63 ہزار ادا کرنے ہیں۔

میپکو کے مطابق پولیس کے ذمہ ایک کروڑ 80 لاکھ بقایاجات ہیں، جیل خانہ جات نے ایک کروڑ 33 لاکھ اور میونسپل کارپوریشن نے ایک کروڑ 55 لاکھ ادا کرنے ہیں، 29 ہزار 767 ڈیفالٹرز کے کنکشن منقطع کردیئے ہیں۔ تمام نجی و سرکاری نادہندگان صارفین کو نوٹسسز جاری کر دیئے گئے۔
 

Advertisement