پولیس آج بھی ریکارڑ جمع نہ کروا سکی، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

پولیس آج بھی ریکارڑ جمع نہ کروا سکی، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

پولیس کی جانب سے آج بھی ریکارڑ جمع نہ کروایا جا سکا جس پر عدالت نے پولیس کو ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دیتے ہیں۔

چودھری پرویز الہٰی کے وکیل نے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کر دی جس پر جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ 14 ستمبر کو دیگر اہم کیسز لگے ہیں، 15 ستمبر کی تاریخ رکھ لیتے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔