لانس نائیک عبدالرحمان شہید اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

Published On 12 September,2023 11:45 pm

بنوں: (دنیا نیوز) لانس نائیک عبدالرحمان شہید کو پورے اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لانس نائیک عبدالرحمان کل پشاور کے علاقہ وارسک میں دھماکہ میں شہید ہو گئے تھے، شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے بنوں میں ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق شہید عبدالرحمان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس و سول حکام، رشتہ داروں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔