سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہنگامی طور پر وطن واپس پہنچ گئے

Published On 13 September,2023 08:45 am

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج رات ہنگامی طور پر وطن واپس پہنچ گئے ہیں، حمزہ شہباز نجی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچے۔

قیادت کی ہدایت پر حمزہ شہباز آج صبح 5 بجے دبئی سے لاہور پہنچے، سابق وزیر اعلیٰ چند روز قبل دبئی گئے تھے جہاں سے انہوں نے لندن جانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کے حتمی اعلان کے بعد حمزہ شہباز کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کارکن استقبال کی تیاری کریں، نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئینگے، شہباز شریف

پروگرام کے مطابق حمزہ شہباز نے دبئی سے لندن نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے اہم بیٹھک میں شرکت کرنا تھی تاہم قیادت نے انہیں دبئی میں ہی رہنے کی ہدایت کی جس پر وہ لندن نہ جاسکے۔