چیف الیکشن کمشنر سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،آئندہ انتخابات بارے تبادلہ خیال

چیف الیکشن کمشنر سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،آئندہ انتخابات بارے تبادلہ خیال

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بتایا ہے کہ الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے اہم تعارفی ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران اتفاق ہوا ہے کہ پاکستان میں قانون کے مطابق آزاد، قابل اعتماد، شفاف اور جامع انتخابات ضروری ہے۔

یہ ملاقات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر میں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی تھی۔