پشاور: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا آفیشل فیس بک پیج اکاؤنٹ ہیک ہو گیا۔
جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق ہیکرز نے فلپائن سے مولانا فضل الرحمان کے آفیشل پیج کو ہیک کیا۔
ترجمان جے یو آئی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے آفیشل پیج پر ایک ملین سے زائد فالورز تھے۔
اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی نے پیج کی ریکوری کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کر لیا ہے۔