پٹرول کی قیمت میں اضافہ، عوام اپنا غصہ سوشل میڈیا پر میمز کے ذریعے نکالنے لگے

پٹرول کی قیمت میں اضافہ، عوام اپنا غصہ سوشل میڈیا پر میمز کے ذریعے نکالنے لگے

تاہم پاکستانیوں میں بھی اب اتنی سکت نہیں بچی کہ وہ احتجاج کر سکیں کیونکہ احتجاج کرنے جائیں گے تو بچوں کو اس رات بھوکا ہی سلانا پڑے گا۔

آج کل جدید ٹیکنالوجی کے دور میں ہر چیز ڈیجیٹل ہوگئی یہاں تک کہ احتجاج بھی اب ڈیجیٹل ہی ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر صارفین پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر دلچسپ میمز شیئر کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں اور غصہ نکال رہے ہیں۔

پٹرول کی قیمت سے پریشان شہریوں نے تو موٹر سائیکل کا ہی جنازہ نکال دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے میچ کے دوران پریشانی میں کھڑے افتخار احمد کے جذبات کا استعمال کرتے ہوئے میم بنا ڈالی۔

یہ تو پہلے ہی واضح ہو گیا تھا کہ اس پولیس والے کا انداز مستقبل قریب میں میمز کی زینت بنے گا۔