لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج تشدد کا شکار رضوانہ کی منتقلی مسئلہ بن گئی

لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج تشدد کا شکار رضوانہ کی منتقلی مسئلہ بن گئی

صوبائی وزیر صحت جاوید اکرم نے رضوانہ کو چائلڈ سوشل ویلفیئر کو دینے کا عندیہ دے دیا، ادھر پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال نے رضوانہ کو والدین سمیت رہائش کی آفر کر دی۔

پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال کے مطابق رضوانہ کے مستقبل کا فیصلہ بدھ کے روز صوبائی وزیر صحت کے زیر صدارت اجلاس میں ہوگا۔

پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ ہم بچی کو مکمل تعلیم اور ہنر سکھانے کا پلان کر رہے ہیں، تعلیم اور علاج کے لیے جنرل ہسپتال میں رہائش دینے کے لیے تیار ہوں۔