مریدکے: چوڑا راجپوتاں کے قریب نہر میں 50 فٹ شگاف پڑ گیا، پانی ملحقہ آبادی میں داخل

مریدکے: چوڑا راجپوتاں کے قریب نہر میں 50 فٹ شگاف پڑ گیا، پانی ملحقہ آبادی میں داخل

پانی کے تیز بہاؤ سے نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑا، شگاف پڑنے سے ارد گرد کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، اطلاع پر انتظامیہ اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، کٹ کی مرمت میں محکمہ نہر کا عملہ مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق نہر کے پانی سے آبادی چوڑا راجپوتاں کو مزید خطرہ لاحق ہے، بند ٹوٹنے کے کافی دیر بعد بھی ایس ڈی او موقع پر نہ پہنچ سکے۔