موٹروے ایم ٹو پر تیز رفتار ڈالہ الٹ گیا، 2افرادجاں بحق

موٹروے ایم ٹو پر تیز رفتار ڈالہ الٹ گیا، 2افرادجاں بحق

تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم ٹو پر تیز رفتار ڈالہ ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گیا جس  کے نتیجے میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملتےہی ریسکیو ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا ۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت امجد اور بشیر کے نام سے ہوئی  ہے جو مزدور ہیں اور لاہور کے رہائشی ہیں۔

 ریسکیو کے مطابق ایک نجی کمپنی کیٹرنگ کا سامان لاہور سے سرگودھا لے کر جا رہی تھی ۔