وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سمیت دیگر سے ملاقاتیں، تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سمیت دیگر سے ملاقاتیں، تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

جلیل عباسی جیلانی نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی لیوروف سے نیو یارک میں ملاقات کی۔

وفود کے ہمراہ اعلیٰ سطحی ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امور پر گفتگو کی گئی۔

اس کے علاوہ نگران وزیر خارجہ نے اسی موقع پر اپنے کیوبن ہم منصب برونو روڈیگیوز سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ، کثیر الجہتی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

جلیل عباس نے 78 ویں جنرل اسمبلی سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر مصری وزیر خارجہ صمیح شوکری سے بھی ملاقات کی۔

دونوں کے درمیان نشست میں دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط اور تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔