جناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزموں کی ضمانتیں منظور، 55 کی درخواستیں خارج

جناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزموں کی ضمانتیں منظور، 55 کی درخواستیں خارج

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر فیصلہ سنایا، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید خان، روبینہ جمیل، افشاں طارق کی ضمانتیں منظور کرلیں، آشمہ شجاع، شاہ بانو، سید فیصل اختر کی بھی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے قاسم، علی حسن، حسین قادری کی بھی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے تمام ملزموں کی ایک ایک لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔