مدینہ منورہ: (دنیا نیوز)نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے مسجد نبوی میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے۔
اس موقع پر نبی کریمﷺ کے حضور درود و سلام پیش کیا اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔
نگران وزیر اعظم آج عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ مسجد الحرام میں عمرہ ادا کریں گے جبکہ دورے کے دوران سعودی عرب میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نجی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے، گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نگران وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا۔
پاکستان کے سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل خالد مجید، پاکستانی سفارت خانے اور جدہ قونصلیٹ جنرل کے افسران بھی موجود تھے۔