اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیربرائے مذہبی امورانیق احمد نے کہا کہ اطاعت رسولؐ میں ہی دین و دنیا کی کامیابی ہے۔
نگران وفاقی وزیربرائے مذہبی امور انیق احمد نے وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام سیرتؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اطاعت رسولؐ میں ہی دین و دنیا کی کامیابی ہے، اللہ اپنے محبوب کا ذکرمنتخب لوگوں کی زبان سے جاری کرواتا ہے، اللہ کی محبت کے لئے حضور اکرمؐ کی اطاعت لازمی ہے۔
انیق احمد نے مزید کہا حضوراکرمؐ کا ارشاد ہے کہ علم خدا خوفی کا نام ہے، اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں امت محمدیہ کو خاص امت قراردیا ہے۔