سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشتگردوں کا سرغنہ ہلاک، لانس نائیک شہید

سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشتگردوں کا سرغنہ ہلاک، لانس نائیک شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر مردان کے جنرل ایریا کاٹلنگ میں آپریشن کیا، آپریشن میں دہشت گردوں کا سرغنہ فیصل مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کئی کارروائیوں میں مطلوب تھا ، دہشت گرد سے اسلحہ و بارود برآمد ہوا۔

دوسری جانب پارا چنار میں بھی دہشت گردوں کا سکیورٹی فورسز سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک غیرت خان شہید ہو گیا۔