سائفرکیس: خصوصی عدالت کا چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود کو پیش کرنے کا حکم

سائفرکیس: خصوصی عدالت کا چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود کو پیش کرنے کا حکم

سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 4 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

سائفر کیس کا چالان جمع ہونے کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گواہان کے بیانات ملزمان کو نوٹس جاری کرنے کیلئے کافی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، دونوں کی عدالت پیشی کے حوالے سے سپرنٹنڈنٹ جیل کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

عدالت نے پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف کی جانب سے دائر سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست منظور کر لی، عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ چالان کی نقول پرسوں فراہم کر دی جائیں گی۔