فیصل آباد: کپڑے سے بھرے ٹرک میں آگ لگ گئی، لاکھوں روپے کا نقصان

فیصل آباد: کپڑے سے بھرے ٹرک میں آگ لگ گئی، لاکھوں روپے کا نقصان

ٹرک میں آتشزدگی کا واقعہ فیصل آباد کے علاقے ٹاٹا بازار میں پیش آیا، ٹرک میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم آگ اس قدر خوفناک تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹرک کو چند منٹوں میں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ٹرک کو آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ میں تبدیل ہو گیا، واقعے کے اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا، پولیس نے متاثرہ ٹرک کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔