کراچی انٹر بورڈ کا پہلی بارتمام گروپس کے نتائج ایک ساتھ جاری کرنے کا فیصلہ

Published On 04 October,2023 10:50 am

کراچی: (دنیانیوز) کراچی انٹر بورڈ میں اہم تبدیلی ، پہلی بارتمام گروپس کےنتائج ایک ساتھ جاری کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ۔

صوبائی دارالحکومت کراچی میں انٹربورڈ کے نتائج کا اعلان 13 اکتوبرکو کیا جائے گا جس میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور کامرس کے نتائج کا ایک ہی دن اعلان ہوگا ۔

سالانہ نتائج کی تقریب میں میڈیا کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تمام میڈیا کو نتائج کی کاپیاں دفاتر بھیج دی جائیں گی ۔

سالانہ نتائج کی تقریب میں صرف پوزیشن ہولڈرز کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پوزیشن ہولڈرز کو چیئرمین انعامات تقسیم کریں گے ۔