پشاور: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان کی 3، اینٹی کرپشن اور سیشن کورٹ نے ایک، ایک مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔
سابق ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئے دائر درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی بھرتیوں اور کرپشن کیس، تیمور جھگڑا، کامران بنگش کی عبوری ضمانتیں منظور
دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آصف خان پر جو الزامات لگائے گئے ان میں کوئی صداقت نہیں، بعدازاں عدالت نے تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔
اس کے علاوہ اینٹی کرپشن عدالت نے آصف خان کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کرلی جبکہ سیشن کورٹ نے بھی ایک مقدمے میں آصف خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
سابق ایم پی اے آصف خان کی آج 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور ہوئی ہے، تینوں عدالتوں نے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔