لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف ملکی ترقی کا آزمودہ برانڈ ہے، جب سب فیل ہو جاتے ہیں تو نواز شریف آتا ہے۔
پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ دھاندلی اور طاقت کے ذریعے نواز شریف کو میدان سے نکال دیا گیا، نوازشریف کو نکالنے والے نظام سے ہی نکل گئے، یہ ہے اللہ کا نظام۔
مریم نواز نے کہا کہ 6 سال تک جھوٹ بولنے کی کھلی آزادی تھی جس سے ذہن گمراہ ہوئے، نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے کی سزا ملک اور عوام کو ملی اور مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف گیا تو ترقی ، امن اور عوامی خوش حالی بھی چلی گئی، نواز شریف جب آیا، امن، ترقی اور خوش حالی کی بہار آئی۔