اسلام آباد: (دنیا نیوز) سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست ضمانت پر سماعت آج پھر ہوگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق دوپہر 2 بجے درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے، ایف آئی اے کی جانب سے ایڈووکیٹ رضوان عباسی، ایڈووکیٹ شاہ خاور پیش ہوں گے۔
وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دگل بھی سماعت کیلئے پیش ہونگے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر آج بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے، گزشتہ سماعت پر بیرسٹر سلمان صفدر نے درخواست کے دفاع میں جزوی دلائل مکمل کئے تھے۔
بیرسٹر سلمان صفدر کے دلائل مکمل ہونے کی صورت میں ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹرز دلائل کا آغاز کرینگے۔