شاہ محمود قریشی کا جیل ٹرائل کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

شاہ محمود قریشی کا جیل ٹرائل کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے ایڈووکیٹ سید علی بخاری کے توسط سے عدالت میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکے، بغیر کسی نوٹیفکیشن کے میرا جیل ٹرائل جاری ہے لہٰذا عدالت جیل ٹرائل کے بجائے اوپن کورٹ میں سماعت کرے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عدالت سے 9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دینے اور آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے۔