راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات میں عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لئے جاری کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ جی ایچ کیو آمد پر عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔