بیجنگ: (دنیا نیوز) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مابین بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ملاقات چین میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ہوئی، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعظم کی چینی صدر کے عالمی رہنماؤں کو دیئے گئے عشائیہ میں شرکت
دونوں رہنماؤں نے علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے خطے میں روابط کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر گفتگو ہوئی۔
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) October 17, 2023