مرتضیٰ سولنگی سے فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

مرتضیٰ سولنگی سے فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

نگران وفاقی وزیراطلاعات نے مولانا فضل الرحمان کی خوش دامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی، مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگران حکومت آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے بروقت انعقاد کے لئے پرعزم ہے، نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے یکساں مواقع فراہم کرے۔

مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا الیکشن کمیشن آزاد اور خودمختار ادارہ ہے، ہم خوشگوار اور پرامن ماحول میں انتخابات کا انعقاد ممکن بنانا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے نگران حکومت کے معاشی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کو سراہا اور انتخابی عمل میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔