آزاد جموں و کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا، سردی میں اضافہ

آزاد جموں و کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا، سردی میں اضافہ

بارش اور برف باری کے بعد آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت اور گردونواح میں موسم خوش گوار ہوگیا، دارالحکومت کے پہاڑی سلسلے کوہ مکڑہ، پیر چناسی، پیر ہسی مار نے برف کی چادر اوڑھ لی۔

وادی نیلم اور لیپا کے پہاڑوں پر بھی ہر سو برف ہی برف نظر آ رہی ہے، آزاد کشمیر میں حالیہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔