اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کر دی گئیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکلا نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی ہیں۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں اس لیے عدالت تک پہنچنے کیلئے گرفتاری سے روکا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف خصوصی پرواز سے اسلام آباد آرہے ہیں اور وہ 21 اکتوبر کو اسلام آباد لینڈ کریں گے لہٰذا عدالت تک پہنچنے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواستوں پر کوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا اور رجسٹرار آفس نے حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر نمبر لگا دئیے۔