’آ جا تینوں اکھیاں اُڈیکدیاں، خوش آمدید نواز شریف!‘: مریم نواز

’آ جا تینوں اکھیاں اُڈیکدیاں، خوش آمدید نواز شریف!‘: مریم نواز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر )پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اللہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں، جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 سالوں میں سہے، شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو۔

انہوں نے کہا کہ والد کے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے مگر جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شاید کسی اور کے حصے میں نہ آئے ہوں، پاکستان آج نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے، انشاءاللہ !۔

واضح رہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے طیارہ ’امیدِ پاکستان‘ 1 گھنٹہ 22 منٹ کی تاخیر سے 10 بج کر 42 منٹ پر دبئی ایئر پورٹ سے روانہ ہوا ہے۔