نگران وزیراعظم کل دورہ چین کے دوران معاہدوں بارے قوم کو آگاہ کریں گے

نگران وزیراعظم کل دورہ چین کے دوران معاہدوں بارے قوم کو آگاہ کریں گے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سی پیک سمیت متعدد معاہدوں سے متعلق عوام کو بریف کریں گے، وزیراعظم نگران حکومت کے امن و امان سے متعلق امور پر بھی آگاہی دیں گے، غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی بے دخلی سے متعلق امور بارے بھی آگاہ کریں گے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سمگلنگ کی روک تھام اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔