ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے طوفان تیج کا 8واں الرٹ جاری کر دیا

ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے طوفان تیج کا 8واں الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان عمان سے 270 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، تیج طوفان یمن سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے جبکہ گوادر سے اس کا فاصلہ 1500 کلومیٹر ہے۔

طوفان کے مرکز میں 130 سے 140 کلومیٹر رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں، ہواؤں کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر رہی ہے، طوفان کے گرد لہریں 30 فٹ تک بلند ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تیج طوفان چند گھنٹوں میں 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ الغیدہ کے قریب یمن کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے کسی ساحلی مقام کو طوفان کے اثرات سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے، تیج بھارت کا تجویز کردہ نام ہے جس کا مطلب "رفتار" ہے۔