گلگت: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعظم کا 2 روزہ دورہ گلگت بلتستان منسوخ کر دیا گیا، انوار الحق کاکڑ نے آج گلگت بلتستان کے 76 ویں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنی تھی۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج دو روزہ دورہ پر گلگت بلتستان پہنچنا تھا جہاں انہوں نے 76ویں جشن ازادی کی تقریبات میں شرکت کرنی تھی تاہم خراب موسم کے باعث ان کی فلائٹ منسوخ کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گلگت بلتستان کا 76واں یوم آزادی آج جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم آزادی پر آج گلگت بلتستان میں عام تعطیل بھی ہے۔