اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غزہ پر اسرائیل کی عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کی ہے ۔
انوار الحق کاکڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ روز پناہ گزینوں کے جبالیہ کیمپ پر شدید بمباری کی گئی ہے، اسرائیل کی بمباری سے سیکڑوں شہری شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی قابل مذمت کارروائیوں کو کبھی معاف یا فراموش نہیں کیا جاسکتا،فلسطینی عوام کےقتل عام کو بند کرانے کے لیے دنیا کو اب عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔
I strongly condemn the rising Israeli hostilities and aggression against civilians in Gaza. Yesterday’s air raid on Jabalia camp, where hundreds of lives were lost, including women and children, was a stark reminder of ongoing Israeli brutalities and war crimes in Gaza. Such…
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) November 1, 2023
واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے گزشتہ روز غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 150 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 9ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔