پی آئی اے کا لاہور، سیالکوٹ، ملتان فلائٹ آپریشن مکمل بحال

پی آئی اے کا لاہور، سیالکوٹ، ملتان فلائٹ آپریشن مکمل بحال

پی آئی اے کی پروازوں کی منسوخی کی شرح میں کمی آرہی ہے ، آج کچھ پروازیں منسوخ کی گئیں ہیں جو غیر شیڈول تھیں ، ایئر لائن حکام کے مطابق گزشتہ 16 روز میں پی آئی اے کی ملکی و غیر ملکی 735 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

آج لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد سے پی آئی اے کی کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی جبکہ کراچی اسلام آباد پی کے 368، 369، کراچی تربت 501، 502 منسوخ کی گئی ہے ۔

حکام کے مطابق کراچی کوئٹہ پی کے 310، 311 کراچی سکھرپی کے 536، 537 دمام پی کے 241، دبئی پی کے 213 منسوخ ہے ، اسی طرح اسلام آباد ملتان پی کے 681، 682، شارجہ پی کے 182، پشاور شارجہ پی کے 257 اور دبئی پی کے 284 منسوخ کردی گئی ہیں۔