آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی نوید

Published On 08 November,2023 12:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی نوید سنا دی۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ رات کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا جب کہ چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین اور ژوب سمیت دیگر شہروں میں برسات کا امکان ہے۔