اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے ملاقات کی ہے۔
پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے وفد میں بابر اعوان اور بیرسٹر گوہر شامل تھے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکلاء نے الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا، تحریک انصاف کے وفد نے الیکشن کمیشن کو انتخابی مہم میں رکاوٹوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔