بلاول بھٹو سے سینئر رہنماؤں کی ملاقاتیں، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

بلاول بھٹو سے سینئر رہنماؤں کی ملاقاتیں، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور خورشید شاہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

بلاول بھٹو سے پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود اور سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم مصطفیٰ محمود نے ملاقات کی، اس موقع پر عبدالقادر شاہین بھی ساتھ تھے، ملاقات میں جنوبی پنجاب کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔