راولپنڈی: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم عوام کیلئے نیا پاکستان بنائیں گے جس میں انصاف اور ترقی ہوگی۔
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے راولپنڈی میں تقریبب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان ایک بڑا ورکر ہے اور اس نے چیئرمین تحریک انصاف کے لئے بہت محنت کی، مجھے جب پتہ چلا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے علیم خان کو جیل بھیجا مجھے بہت دکھ ہوا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم لوگ روایتی سیاسی لوگ نہیں تھے، ہم نے پاکستان میں بہت کام کیا ہے، ہم نے روایتی سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کے بجائے اپنی مہم کا آغاز کیا، ہمیں جس پر مان تھا جب وہ وزیراعظم بنا تو وہ بھی اسی رنگ میں رنگ گیا۔
وزیراعظم کی کرسی پر جس کو ہونا چاہئے تھا اس کو نہیں بٹھایا گیا، ہمارا مقصد وہ ہی پرانا ہے کہ ہم نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔