کراچی: (دنیا نیوز) ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن نے پیرپگاڑا سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کا پیغام پہنچایا۔
ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن پیرپگاڑا کی رہائش گاہ پہنچے، پیر صبغت اللہ شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں انتخابی اتحاد، آئندہ کا لائحہ عمل جوڑنے، نوازشریف سے ملاقات سمیت سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق نوازشریف نے پیغام دیا ہے کہ سندھ میں مضبوط سیاسی اتحاد بنانا ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی واپسی اور الیکشن کی تاریخ کے اعلان پر ن لیگ نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔