اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تفویض کر دیئے۔
سپریم کورٹ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ معاملات میں مکمل بااختیار ہوں گے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ امور پر رجسٹرار کا فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا کہ آڈٹ اور محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ امور بھی رجسٹرار کو چیف جسٹس کی منظوری سے انجام دینے کا اختیار ہوگا، رجسٹرار کو سپریم کورٹ کے سالانہ بجٹ پلان کو بھی حتمی شکل دینے کا اختیار بھی چیف جسٹس کی منظوری سے ہوگا۔