مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم قیادت کی دوسری ملاقات طے ہوگئی

Published On 09 November,2023 05:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم قیادت کی دوسری ملاقات طے ہوگئی۔

مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا وفد رواں ہفتے کراچی پہنچے گا، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر ن لیگ کے سینئر رہنما کراچی میں ملاقاتیں کریں گے، مسلم لیگ ن کا وفد مسلم لیگ فنکشنل قیادت سے بھی ملاقات کرے گا۔

مسلم لیگ ن کا وفد سندھ کی متعدد سرکردہ سیاسی شخصیات سے بھی رابطے کرے گا، ایم کیو ایم اور ن لیگ وفود کی ملاقات میں انتخابی الائنس پر مشاورت ہوگی۔