اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی سے سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کر لیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی 31 دسمبر تک مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں، 15 جنوری تک تفصیلات جمع نہ کرانے والے سابق اراکین کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 2022-23ء جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2023ء ہے۔