یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

 انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی افسر نے ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کر دی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، ملزمان پر تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کا الزام ہے۔