ملک کے بیشتراضلاع میں آج موسم خشک رہے گا

Published On 11 November,2023 09:11 am

کوئٹہ : (دنیانیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد و خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا، بالائی سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند/سموگ کا امکان ہے ۔

 بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

کوئٹہ میں کم ازکم درجہ حرارت ایک، قلات میں 3 ، تربت،گوادراورجیونی می19، نوکنڈی میں11، سبی میں16سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے ۔