لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے منشور کی تیاری کیلئے 30 ذیلی کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔
مسلم لیگ ن منشور کمیٹی کے چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا کہ مختلف شعبوں میں مہارت اور دلچسپی رکھنے والے ارکان پر مشتمل ذیلی کمیٹیاں 20 نومبر تک اپنی تجاویز مرتب کریں گی، منشور کمیٹی کی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے تمام ارکان کو ان کی متعلقہ ذیلی کمیٹیوں کے بارے میں باضابطہ اطلاع دے دی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ذیلی کمیٹیاں ایسی واضح اور ٹھوس تجاویز دیں جو قابلِ عمل ہوں۔