اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت آج ہوگی۔
کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف فرد جرم کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سابق وزیر اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے سابق ممبران قومی اسمبلی اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کیلئے نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔