190 ملین پاؤنڈ سکینڈل: بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل

190 ملین پاؤنڈ سکینڈل: بشریٰ  بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کا نام نیب کی سفارش پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا، 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں آج بشریٰ بی بی نیب ملیوڈی آفس پیش ہوئی تھیں۔

نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کو 11 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ فراہم کیا گیا، انہیں 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں 11 سوالوں کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔