پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے: شہباز شریف

پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے: شہباز شریف

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کا سفر دوبارہ آگے بڑھانے کیلئے قائد میاں نواز شریف کے ہمراہ کوئٹہ جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن واپسی کے کچھ دن بعد ہی میاں نواز شریف کا یہ دورہ دراصل بلوچستان کی خوشحالی کیلئے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے جسے میاں نواز شریف نے اپنے ہر دور میں ترجیح دی۔