تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس: میاں اسلم اقبال، جمشید چیمہ سمیت 8 ملزم اشتہاری قرار

تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس: میاں اسلم اقبال، جمشید چیمہ سمیت 8 ملزم اشتہاری قرار

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ پر سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت نے میاں اسلم اقبال ،جمشید چیمہ ،مسرت چیمہ ، فرخ حبیب سمیت دیگر ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اے ٹی سی کی جج نے تفتیشی کی درخواست پر سماعت کی، پولیس نے موقف اپنایا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے گئے، ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔