آصف زرداری سے بی این پی رہنماؤں کی ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Published On 15 November,2023 11:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان نیشنل پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں انجینئر حاجی لال محمد جتک اور انجینئر میر اکرم راسکوہی شامل تھے، اس موقع پر پی پی پی بلوچستان کے صدر چنگیز جمالی، حاجی علی مدد جتک و دیگر موجود تھے۔

ملاقات کے موقع پر حاجی ملک شاہ گورگیج، عبید شاہ گورگیج، خالد جمالی، فیصل جمالی، سردار نور احمد بنگلزئی و دیگر بھی موجود تھے۔

سابق صدر نے انجینئرحاجی لال محمد جتک اور انجینئر میر اکرم راسکوہی کو شمولیت پر خوش آمدید کہا، انہوں نے پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں کے ساتھ صوبہ کی سیاسی صورت حال پر بات چیت بھی کی۔

Advertisement